اِدارۂ اشرفیہ عزیزیہ| درویش

پیر مجلس حیات آباد

ایک گِلہ: ساتھی خود تو آتے ہیں مگر اوروں کو نہیں لاتے
بُرائی بُرے لوگوں کی وجہ سے نہیں پھیلتی بلکہ نیک لوگوں کے چُپ رہنے کے باعث پھیلا کرتی ھے!
ذکر و دعاء
ایبٹ آباد اجتماع کا اعلان اور روانگی کی ترتیب

🎙06June2022⏰ 53 min

 

سخن دُرویش (۳ جلد )

  1. سخن دُرویش (۳ جلد )
  2. مجموعہ خطبات: حضرت ڈاکٹر فدا محمد زید مجدہم۔
    طباعت: عمدہ۔
    ملنے کا پتا: ادارہ اشرفیہ عزیزیہ پشاور۔
    رابطہ نمبر:
    03219006321
  3. درویش (بفتح الدال)
    اس فقیر کو کہتے ہیں جو مسلسل سفر میں رہے، خانہ بدوش،صوفی منش،گوشہ نشین ، ایک عارف کے قول کے مطابق درویش وہ فقیر ہے کہ چیز کے نہ ہونے کی صورت میں خاموش رہے ، اور ہوتو اسے خرچ کردے۔ یعنی اسباب دنیا کے ہونے سے نہ وہ غنی ہوتا ہے اور اسباب کی عدم موجودگی سے محتاج نہیں ہوتا۔
    درویش (بضم الدال)
    یہ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے ، در اور ویش ۔
    در بمعنی موتی ، ویش کا معنی بکھرنا ہے ۔ یعنی ایسی بات کہنے والا جس سے معرفت حق کے سچے موتی بکھر جائیں ، اور جہاں جہاں بکھریں وہاں معرفت کا ایک گلستان آباد کردیں۔
    کتاب کا نام اسی معنیٰ میں ہے ۔
    جناب حضرت ڈاکٹر فدا محمد صاحب مدظلہم شعبے کے لحاظ سے ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں، محض ڈاکٹر ہی نہیں ڈاکٹروں کے استاذ بھی ہیں ۔
    حضرت مولانا اشرف خان سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتہ، فیض یافتہ اور صحبت یافتہ ہونے کے ناطے روحانی معالج بھی ہیں۔ آپ سے سینکڑوں لوگوں کو خصوصاً تعلیم یافتہ اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کودینی وروحانی فائدہ ہوا ہے، متبع سنت شخصیت ہیں۔
    زیر نظر مجموعہ آپ کے خطبات پر مشتمل ہے۔ اسے مولانا محمد طفیل کوہاٹی زید مجدہم نے ترتیب دیا ہے۔ یہ خطبات کیا ہیں؟ ……بس سلوک و احسان، محبت الٰہی، اتباع سنت، فکر آخرت کا عطر مجموعہ ہیں۔ پڑھتے وقت صاحبِ خطبات کی قلبی تاثیر قاری کو دل کی گہرائیوں تک متاثر کرتی ہے۔ کل 42 خطبات ہیں، جو از دل خیزد بردل ریزد کا عکس و نشاں ہیں۔
    پہلی جلد میں ڈاکٹر فدا محمد صاحب مدظلہم کا وقیع مقدمہ اور مولانا محمد طفیل کوہاٹی کا ”عرض مرتب“ قابل مطالعہ ہیں۔
    تین جلدوں پر مشتمل یہ مجموعہ راہ روانِ راہ سلوک کے لیے بہترین توشہ ہے۔
  4. محمد احمد حافظ

Leave a Comment

Your email address will not be published.